Live Updates

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ہاٹ لائن رابطہ

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 12 مئی 2025 13:15

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ہاٹ لائن رابطہ ہوگیا،جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ممالک کے ڈی ایم جی اوزکے درمیان رابطے میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے،سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے جن کیلئے ابتدائی رابطے جاری تھے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت سفارتی نمائندگان اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے جاری تھے جو ان مذاکرات کے وقت اور مقام کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے سعودی عرب کو ممکنہ میزبان مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا تھا۔ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔

قبل ازیں بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ بارے بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے آگاہ کیا تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے تین بجے رابطہ ہواتھا۔ فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی تھی۔فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہواتھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات