پاکستان کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کُن ہے ہر طرف بے اعتمادی اور بے یقینی پائی جاتی ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

یکم ربیع الاول کومارچ کا آغاز ہوگا،جو اندورن سندھ سے ہوتا ہوا لاکھوں آدمیوں کے ساتھ اسلام آباد کے اجتماع میں شر کت کرے گا،علامہ صادق جعفری

پیر 28 اگست 2023 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) ایکشن شیعہ کمیٹی کراچی کے رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی نے کہاہے پاکستان کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کُن ہے ہر طرف بے اعتمادی اور بے یقینی پائی جاتی ہے 76 سالہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کے بحران دیکھنے میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی بحران،اقتصادی بحران اور سیاسی بحران سے ملک دوچار ہے جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب اور ایک بے چینی پائی جاتی ہے اس وقت ملک کو ایک منصوبہ بندی کے تحت فر قہ واریت کی طر ف دھکیلنے کی مزموم کو شیش کی جارہی ہے اور ملک اس بات کا متحمل نہیں ہے مگر ہمیشہ سے چند فر قہ پرست عناصر کی یہ کوشیش رہی کہ مسلمانوں کہ مابین اختلاف اور انتشار رہے اس لئے ایک مخصوص زہنیت اور سوچ رکھنے والے گروہ کی جانب سے ایک متنا زعہ تر میمی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں تمام مسالک کے علماء وعمائدین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور چور در وازے سے اس بل کو پاس کرایا گیا اس اقدام پر ہم عدم اعتماد کر تے ہیں لہذا اس بل کے سبب ملت تشیع میں اضطراب پایا جاتا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ محمد حسین رئیسی،علامہ حیدر عباس،علامہ عقیل موسی،علامہ اصغر شہیدی،علامہ سادق جعفری،علامہ سادق تقوی و دیگر کا کہنا تھا یہ بل ملک کو لا قانونیت کی طرف دھکیلنے اور مذہبی جزبات کو ابھاڑنے کی شازش ہے جبکہ اس ملک میں مذہب کہ نام پر ماورائے آئین و قانون کئی قتل ہوئے اور مذہب کو ہتھیار بنا کر کبھی گورنر سلمان تاثیر تو کبھی سری لنکن شہری تو کبھی پشاور ہونیورسٹی کاجوان تو کبھی حالیہ جڑانوالہ میں عیسائی کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور ان کے گھڑوں کو جلانایہ سب مذہبی جنویت رکھنے والے لوگوں کے کام ہیں ایسی صورتحال میں اس طرح کا بل پیش کر نا ملک کو لا قانونیت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کا سبب ہے لہذا ہم علمائے کراچی پاکستان قائد ملت جعفر یہ علامہ ساجد علی نقوی اور بزرگ علمائے کرام کے اعلان کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور انشاء اللہ یکم ابیع الاول کوکراچی سے اسلام اباد کی جانب مارچ کا آغاز ہوگا جو اندورن سندھ سے ہوتا ہوا لاکھوں آدمیوں کے ساتھ اسلام آباد کے اجتماع میں شر کت کرے گا ہم سندھ کی عوام کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ بھر پور تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز شروع کریںاربعین امام حسین کو بھر پور انداز میں منا ئیں اپنے گھروں اورعلاقوں سے کفن پہن کر پیدل مشی کر تے ہوئے جلوسوں میں شر کت کریں یہ اربعین کا جلوس اسلام آباد کی جانب پہلا قدم ہوگا جو ملک کے استحکام اور فر قہ واریت کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔