جان محمد مہر کے قاتلوں ،کچے میں موجود ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور فوج کی نگرانی میں آپریشن کیلئے سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر

ہفتہ 2 ستمبر 2023 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2023ء) سکھر کے سینئر صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں اور کچے میں موجود ڈاکوؤں کے خلاف رینجرز اور فوج کی نگرانی میں آپریشن کیلئے سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کردی گئی اس سلسلے میں سکھر پریس کلب کے نائب صدر لالا شہباز پٹھان نے بئیرسٹر خان عبدالغفار خان کی معرفت سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کرائی، پٹیشنر لالہ شہباز خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کندھکوٹ ، گھوٹکی ، شکارپور اور سکھر کے کچے کے علاقے نو گو ایریاز بنے ہوئے ہیں کچے کے نوگو ایریاز میں پولیس بھی نہیں پہنچ سکتی پٹیشنر کے وکیل بئریسٹر خان عبد الغفار خان کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی محفوظ پناھ گاہیں بنی ہوئی ہیں شہید صحافی جان محمد مھر کے قاتلوں سمیت پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں نے بھی کچے میں پناھ لی ہوئی ہے اس کے علاؤہ ڈاکوؤں نیاقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو بھی تاوان کیلئے اغوا کیا ہے دو سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری بھی تاحال بازیاب نہ ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سو سے زائد افراد ڈاکوؤں نے مغوی بنایا ہوا ہے کچے میں موجود ڈاکوؤں کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا جائے پٹیشن میں وفاق ، وزارت دفاع اور سندہ حکومت ، وزارت داخلہ پولیس اور رینجرز کو فریق بنایا گیا۔