میری بہن کے معاملہ میں منشیات کا دخل نہیں،کویتی فیشن سٹار کی سسٹر بھی بول پڑی

جمعرات 7 ستمبر 2023 14:26

میری بہن کے معاملہ میں منشیات کا دخل نہیں،کویتی فیشن سٹار کی سسٹر بھی ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2023ء) کویتی فیشن سٹار کی گاڑی سے پیش آنے والے حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہونے کے بعد معاملہ کا سوشل میڈیا پر چرچا اب تک جاری ہے۔ اس معاملہ نے کویت میں رائے عامہ کو متاثر کیا ہے۔ لوگوں نے فیشن سٹار فاطمہ مومن پر نشہ میں ہونے کے الزامات بھی لگائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب فاطمہ مومن کی بہن وکیل مریم مومن پہلی مرتبہ اپنی بہن کے کیس میں نئی تفصیلات بتانے کے لیے سامنے آگئیں۔

مریم نے نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ اس نے اپنے سنیپ چیٹ اکانٹ پر بدھ کے روز پوسٹ کیا جب وہ اپنی بہن سے ملنے جا رہی تھی کہ اگر فاطمہ کے پاس لیریکا یا منشیات کی 4 ٹیپس ہوتی تو یہ معاملہ بدتمیزی سے جرم میں بدل جاتا اور وہ لڑائی میں ہوتیں۔

(جاری ہے)

مریم مومن نے مزید کہا کہ آج تک کا معاملہ ایک بدتمیزی کا ہے اور اس میں منشیات کا کوئی دخل نہیں ہے۔ منشیات کے اعتراف کی بات جعلی سوشل میڈیا اکانٹس سے کی گئی ہے۔

اس کے خون کا تجزیہ کیا گیا اور اس میں بھی کچھ سامنے نہیں آیا۔مریم نے کہا کہ فاطمہ کویتی عدلیہ پر پختہ یقین رکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام غلط فہمیوں سے ہٹ کر اس کیس کی منصفانہ جانچ کی جائے گی۔مریم نے کہا کہ متوفی نوجوانوں پر ہراساں کرنے کے الزامات لگانے کے حوالے سے اطلاعات بھی غلط ہیں اور اس الزام کے پیچھے بیرون ملک سے منظم کردہ جعلی اکانٹ کا ہاتھ تھا۔

دو روز قبل کویتی عدالت نے مشہور نوجوان خاتون کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس مقدمے پر غور کے لیے 14 ستمبر کو سیشن مقرر کیا تھا۔کویتی وزارت داخلہ نے گزشتہ 24 اگست کو ہولناک حادثے کی وجہ بننے والی مشہور فیشنسٹا کو 10 دن کی قید کی سزا کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ فیشن سٹار کے خلاف 10 الزامات لگائے گئے تھے۔وزارت داخلہ میں سیکورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ المناک ٹریفک حادثہ جمعرات 24 اگست 2023 کی صبح ٹھیک 3 بجکر 17 منٹ پر شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ساتھ السور سٹریٹ کے چوراہے پر پیش آیا۔ اس حادثہ میں دو افراد کی موت اور ان کے ساتھ دو دیگر افراد زخمی ہوئے تھے ۔