پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے نامزدعہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری

اتوار 10 ستمبر 2023 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2023ء) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل و صدر پیپلز لائرز فورم پاکستان سید نئیر حسین بخاری نے پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کیلئے پارٹی کے سینئر رہنما محمد غیاث الحق شیخ کو صدر، طاہر محمود مفتی کو جنرل سیکرٹری اور رانا جاوید اختر کو سیکرٹری انفارمیشن کے عہدوں پر نامزد کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔