
سعودی عرب نے ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے قوانین میں سختی کردی
سمارٹ ٹیکسی ڈرائیوروں کو رائیڈ کینسل کرنے پر 4 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا
ساجد علی
منگل 12 ستمبر 2023
12:24

(جاری ہے)
باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئی ترامیم میں ڈرائیوروں کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی میں ناکامی کی صورت میں منظور شدہ تکنیکی نظام کے فراہم کنندگان پر 5 ہزار ریال کے جرمانے عائد کیے جائیں گے، اگر وہ تکنیکی نظام سے منسلک ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو بھی انہیں 5 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ 4 ہزار ریال کا جرمانہ اس صورت میں ہوگا اگر ڈرائیور رائیڈ کی درخواست کو قبول یا مسترد کرنے سے پہلے سفر میں بتائی گئی روانگی اور آمد کے مقامات کو دیکھنے سے قاصر ہے، اس کا مقصد ڈرائیور کی جانب سے سفر کو قبول کرنے کے بعد اس کی آمد کے مقام تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے منسوخ کرنے کے رجحان کو کم کرنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضوابط میں نئی ترامیم کا مقصد سمارٹ ٹیکسی، ٹیکسی بروکر اور گائیڈڈ گاڑیوں کی سرگرمیوں میں مصروف سرمایہ کاروں، فائدہ اٹھانے والوں اور کارکنوں کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنا ہے اور ساتھ ہی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مجوزہ حل تیار کرنا ہے، یہ ترامیم سرگرمیوں میں فائدہ اٹھانے والوں اور کارکنوں کے تجربے کو بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کے لیے لاگت کو کم کرنے اور ان سے متعلق کچھ طریقہ کار کو آسان بنانے کے علاوہ ان سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
-
امریکہ کاچین پر کسٹم ٹیرف50فیصد تک کم کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.