
فیصل آباد بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا،کل99874میں سے65837پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 65.92 فیصد رہا
بدھ 13 ستمبر 2023 11:45

(جاری ہے)
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈو کمپوزٹ سالانہ (اول)2023میں کل99874طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 65837پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 65.92فیصد رہا۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباوطالبات کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک 360 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ امیدواران کو امتحانی مراکز پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023 کا آغاز انشااللہ20 اکتوبر2023 سے ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 14 ستمبر سے25 ستمبر،دوگنا فیس کے ساتھ 26 ستمبر سے29 ستمبراور تین گنا فیس کیساتھ30 ستمبر سے3اکتوبر2023تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے۔اس موقع پر کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے کہا کہ طلبا وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسر ہے لہٰذاایسے بچے جنہیں اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق بے یقینی ہوتو وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔اس موقع پر چیئرپرسن بورڈنے شاندار،بروقت اور غلطیوں سے پاک رزلٹ تیار کرنے پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی اور سسٹم اینالسٹ محمد طارق سمیت دیگر تمام متعلقہ افسران و ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ رزلٹ کا بروقت تیار ہونابورڈ افسران و ملازمین کی محنت اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹرحبیب الرحمن نے کہا کہ طلباوطالبات کو ان کا حق پہنچانا بورڈ ملازمین کے فرائض میں شامل ہے اس لئے نتائج تیار کرتے ہوئے حکومت پنجاب محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور و چیئرپرسن پی بی سی سی کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کابھرپور ثمر ملے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.