ا*عام انتخابات ‘ جے یو آئی پشاور زیر اہتمام امیدواروں کے انٹرویوز

بدھ 13 ستمبر 2023 21:00

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2023ء) جمیعت علمائے اسلام ضلع پشاور کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے لیے جے یو آئی کے ٹکٹ امیدواروں کہ انٹرویوز منعقد کیے گئے جبکہ ایک صوبائی اسمبلی پی کے 69 کے لیے بھی امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے ضلعی جماعت کے انٹرویوز پینل کی قیادت ضلع پشاور کے امیر مولانا احمد علی درویش کر رہے تھے جبکہ دیگر میں ارکان میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسعود گل مولانا عبدالحسیب حقانی حاجی نورہاد گل ڈاکٹر عظمت محمد صدیق پراچہ عرفان اللہ شاہ ایوب خان اور فضل ربی کر رہے تھے اس موقع پر پشاور کے تمام قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ائے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے این اے 32 پشاور سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار صاحبزادہ محمد ہمایون این اے 32 پشاور کے لیے مفتی شاہد جمال ان نے 32 پشاور کے لیے سعادت خان افریدی این اے 32 کے لیے ہی مولانا امین اللہ صاحبزادہ این اے 28 کے لیے مولانا فیض محمد این اے 29 کے لیے مولانا اعجاز احمد موسی زئی اور این اے 29 کے لیے ہی مفتی فضل الرحمن نے بھی انٹرویوز دیے جبکہ پی کے 69 کے لیے امیر پی کے قاری بلال حاجی رفیق خلیل سابق ٹاؤن ممبر جنگریز خان انجینیئر اعزاز احمد اور حاجی سیف اللہ خان نے انٹرویوز دیے اس موقع پر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انٹرویوز سے رہ جانے والے امیدواروں کے لییضلعی الیکشن انٹرویوز کمیٹی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جبکہ پشاور کے تمام دیگر پی کے نشستوں کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کا آخری مرحلہ 14ستمبر کو صوبائی مرکز میں منعقد ہوگا