
پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری کرنے کا اعلان
ایک سال کا شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا، وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی
دانش احمد انصاری
پیر 18 ستمبر 2023
22:41

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، وفاقی کابینہ سے 103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں، ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ بیرونی تاجروں کو جو پاکستان آناچاہتے ہیں ان کے ملک یا بین الاقوامی تاجرتنظیموں کی واحد دستاویز کی بنیاد پر ویزا جاری کردیاجائے گا۔ انہوں نے امیدظاہر کی تھی کہ نئے ویزاسسٹم سے پاکستان‘ تجارت ومعیشت کے نئے مرحلہ میں داخل ہوجائے گا۔ بعدازاں دیگروزراء کے ساتھ پریس کانفرنس میں خطاب میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ گلف کوآٖریشن کونسل(جی سی سی) نے کونسل میں سرمایہ کاری دلچسپی دکھائی ہے۔ خلیج تعاون کونسل 6 ممالک بحرین‘ کویت‘عمان‘قطر‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پرمشتمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این ایچ سی آر
-
غزہ: ایندھن کی کمی امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ، یو این ادارے
-
پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین کی بحالی پر مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم
-
اعلان کے ساتھ ہی تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے، پی ٹی آئی
-
حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمن
-
90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی قیادت سے سوال
-
ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے اور ماموں کو قتل کردیا
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
ض*مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں ان پر لرزہ کیوں طاری ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.