پٹرولنگ پولیس سرگودھاکا کمیونٹی پولیسنگ فورم اور روڈ سیفٹی شو کا انعقاد

بدھ 20 ستمبر 2023 17:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2023ء) پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے سلانوالی روڈ پٹرولنگ پوسٹ چک نمبر 107 شمالی پر کمیونٹی پولیسنگ فورم اور روڈ سیفٹی شو کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سرگودھا محمد نواز سب انسپکٹر اور انچارچ PHP پوسٹ 107 شمالی جاوید حسین سب انسپکٹر کے ساتھ علاقے کے معززین،ٹرانسپورٹرز اور سیاسی سماجی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جس میں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔شرکاء میٹنگ و ممبران کمیونٹی فورم نے پٹرولنگ پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہااور پٹرولنگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر شرکاء میٹنگ کے موقف کو بھی سنا گیا اور ان کے سوالات اور شکایات بابت پٹرولنگ پولیس کو بھی سنا گیا اور موقع پہ حل کیاگیا اور آئندہ کی پالیسی وضع کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ایس پی کی سر براہی میں سلانوالی روڈ پہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں اہل علاقہ و ڈرائیوران و ملازمان پوسٹ نے شرکت کی۔شرکاء کو ایس پی نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اورہیلمٹ کے استعمال کی ہدایت کی۔