سرگودھا،پشاور سے بیاہ کر لائی گئی 38 سالہ خاتون کو 70 سالہ شوہر نے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 17:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) پشاور سے بیاہ کر لائی گئی 38 سالہ خاتون کو 70 سالہ شوہر نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا پولیس مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کے گاؤں دھدھڑ میں 70 سالہ امیر پشاور سے 38 سالہ بیوی کو بیاہ کا لایا ہوا تھا کہ گزشتہ روز 70 سالہ شوہرنے کسی بات پر 38 سالہ بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :