ساہیوال، ڈاکوٹریول سروس مینیجر ،فوڈ پانڈا ملازم ،طالب علم سے تین لاکھ 34ہزارروپے نقدی، ایک گاڑی ،چار موبائل لوٹ کرفرار

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) ڈاکوٹریول سروس مینیجر ،فوڈ پانڈا ملازم اور طالب علم سے تین لاکھ 34ہزارروپے نقدی، ایک گاڑی اورچار موبائل لوٹ کرلے گئے ۔فتو موڑ کے قریب ڈاکو اسلحہ کے زور پر نیشنل ہائی وے پر ایک شہ زور گاڑی نمبر 1369ایف ڈی ایس کے مالک محمد یوسف ڈرائیور محمد عرفان سے گاڑ ی ، دو موبائل اور 15ہزارروپے نقدی۔

بیرونی اڈہ لاریاں ٹریول سروس مینیجر دانش جاوید سے موبائل ۔

(جاری ہے)

قبرستان فرید ٹاؤن کے قریب فوڈ پانڈا ملازم محمد غازی سے 7200روپے نقدی اور موبائل ۔چک 86سکس آر سے ایک طالب علم محمد عمر سے موبائل اور 3500روپے نقدی ،چک89سکس آر میں ٹریکٹر ڈرائیو رزاہد اس کی ماں اور بیوی سے دو لاکھ 80ہزارروپے مالیت کے زیورات اور 5100روپے نقدی اور چک 60فائیوایل سے دودھ فروش وحید قادر سے 23ہزار500روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پولیس غلہ منڈی ، فرید ٹاؤن اور یوسف والا نے محمد یوسف ، دانش جاوید ،محمد غازی ، ،محمد عمر،وحید قادر اور زاہد کی مدعیت میںچھ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔