بجلی کے بل کی ادائیگی پر تلخی، ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:56

بجلی کے  بل کی ادائیگی پر تلخی، ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے خاتون کو ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) بجلی کے بل کی ادائیگی پر تلخی کے نتیجہ میں ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے دو بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاؤں112،بارہ ایل میں ملزم رضوان اوراسکا بھائی عمران ایک ہی احاطہ میں رہائش پذیر ہیں اوردونوں نے بجلی کا مشترکہ میٹر لگوایا ہوا ہے،چند روز قبل بجلی کا 7ہزار سے زائد بل موصول ہوا توبل کی ادائیگی پر فریقین میں تلخی ہوگئی تاہم عمران نے بل کی نصف رقم دینے کا وعدہ کیا ، وقوعہ کے روزملزم رضوان نے اپنے بھائی عمران کو بل کی نصف رقم ادا کرنے کو کہا تو اس نے چند روز انتظارکرنے کو کہا جس پر ان میں جھگڑا ہوگیا، عمران کی حاملہ بیوی آسیہ آگے بڑھی تو ملزم رضوان،اسکے والدشعبان اور والدہ صغریٰ بی بی نے اس پر ڈنڈوں کی بارش کردی ،مقتولہ کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی نورسمند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔