
تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے تیار ، احسن بختاوری
ہفتہ 23 ستمبر 2023 14:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری آئندہ سال جنوری میں ہونے والے تھائی لینڈ انڈسٹریل نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرے جس سے انہیں اپنے کاروبار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے بہت سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ کہاں اور کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سمندری خوراک، چاول، پھل، حلال فوڈ اور حلال کاسمیٹکس سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تھائی لینڈ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اکنامک کونسلر محترمہ کامولوان سری پوسل اور تھائی کونسلر کھیماتھ آرچاواتھامرونگ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئی سی سی آئی آزاد تجارتی معاہدے کا معاملہ متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھائے گا تاکہ اس پر تیزی سے پیش رفت ہو جس سے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارت کافی بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں تھائی لینڈ کی سالانہ برآمدات 285 ارب ڈالر سے زائد تھیں اور درآمدات تقریباً 300 ارب ڈالر تھیں تاہم پاکستان کے ساتھ تھائی لینڈ کی دو طرفہ تجارت 1ارب ڈالر سے بھی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک محدود اشیاء میں تجارت کر رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی تجارت میں اضافہ کرنے کیلئے دونوں ممالک مزید اشیاء میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کو ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات ، کھیلوں کا سامان ، فارماسوٹیکلز، آلات جراحی اور کھانے کی چیزوں سمیت متعدد مصنوعات برآمد کرسکتا ہے اور اسی طرح پاکستان تھائی لینڈ سے مزید مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔احسن بختاوری نے کہا کہ حکومت نے دفاع، زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی اور دیگر شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل قائم کی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ تھائی لینڈ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ چیمبر ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبوں سے آگاہ کرنے میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ بھی دونوں ممالک کو باہمی تعاون کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ پاکستان کا بھرپور ثقافتی ورثہ اور خوبصورت مناظر تھائی لینڈ کے سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں تھائی لینڈ کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر اپنی سیاحت کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کر سکتا ہے۔فیصل حسن، عامر حسین، مقصود تابش، چوہدری محمد علی، ملک نجیب، خالد چوہدری ، فیضان شہزاد، کاشف چوہدری، محترمہ پروین خان اور چوہدری طاہر سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.