+ وزیر اعلی محسن نقوی سے شاہی قلعہ میں رنجیت سنگھ رانا کی قیادت میں یورپ سے آئے سکھ دل(گروپ) کی162رکنی وفد کی ملاقات

‘سکھ برادری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ،وزیراعلیٰ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے، سکھ یاتری جتنے بھی دن قیام کرینگے ، محبتیں دینگے پاکستان اور پنجاب کے لوگ محبت کرنے والے ہیں او رپرامن ہیں،آپ لوگ ہمارے مہمان ہیں :محسن نقوی سکھ یاتریوں کی آسانی کیلئے لاہور سے کرتار پور جانیوالی سڑک کی مرمت کی جائیگی، متبرک تالابوں کا پانی ساتھ لے جانے کی سہولت دینگے سکھ یاتریوں کو اس حد تک سہولتیں دینگے کہ وہ بس سوچیں اور بلا جھجک پاکستان آجائیں،حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد نظر آئینگے 5 برطانیہ جا کر محسن نقوی اورانکی ٹیم کی مہمان نوازی کے چرچے کرینگے، پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ قطعا ً بے بنیاد ہے یہ محبتوں اور چاہتوںکی دھرتی ہی:رنجیت سنگھ

پیر 25 ستمبر 2023 21:10

Zلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2023ء) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے آج شاہی قلعہ میں رنجیت سنگھ رانا کی قیادت میں یورپ سے آنے والے سکھ دل(گروپ) کی162رکنی وفد نے ملاقات کی۔سکھ دل (گروپ) کا وفد 10روزہ دورے پر پاکستان میں ہے۔ سکھ دل (گروپ )کے وفد کے اعزاز میں سٹی گورنمنٹ لاہو رکی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ ہمارے مہمان ہیں، بھائی ہیں او رہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سکھ یاتری جتنے بھی دن قیام کریںگے ، محبتیں دیںگے۔ پاکستان اور پنجاب کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔آپ لوگ ہمارے مہمان ہیں ،ہم آپ کو اپنا سمجھتے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی آسانی کے لئے لاہور سے کرتار پور جانے والی سڑک کی مرمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کو حسن ابدال اورننکانہ صاحب کے متبرک تالابوں کا پانی ساتھ لے جانے کی سہولت دیں گے۔سعودی عرب سے آب زم زم کی طرز پرسکھ یاتری بھی اپنا مقدس پانی ساتھ لے جائیںگے۔ سکھ یاتریوں کو اس حد تک سہولتیں دیںگے کہ وہ بس سوچیں اور بلا جھجک پاکستان آجائیں۔ سکھ یاتریوں کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔سکھ یاتریوں کی فلاح کے اقدامات کے لئے متعدد میٹنگز کی ہیں۔

سکھ یاتریوں کی سہولت اور آسائش میں حائل تمام خامیوں کو دور کیاجائے گا۔ سکھ برادری کی نشاندہی پر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ سکھ یاتریوں کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کی کوشش کررہے ہیں۔ ہماری ٹیم سکھ یاتریوں اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے آپ کی سفارشات سنے گی۔ گوجرانوالہ میں سکھ برادری کی تاریخی حویلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

شاہی قلعہ میں سکھ یاتریوں کی رہائش اور دیگر سہولتوں کے لئے کھڑک سنگھ حویلی ہوٹل بنا رہے ہیں۔ چند ہفتو ںمیں سکھ یاتریوں اور مقامی سکھ برادری کی فلاح کے حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آئیںگے۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے سکھ دل کو پنجاب میں متبرک سکھ مقامات سے آگاہ کیا ۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے سکھ دل کے شرکاء کو ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سکھ بھائیوں کے لئے ایگزیکٹو ٹورز کا اہتمام کیاجا رہاہے۔

سکھ دل کے نمائندے درشن سنگھ نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ درشن سنگھ نے کہاکہ جو مان سمان پنجاب میں ملا کوئی سوچ نہیں سکتا۔سربراہ سکھ دل رنجیت سنگھ رانا نے کہاکہ برطانیہ جا کر محسن نقوی اوران کی ٹیم کی مہمان نوازی کے چرچے کریںگے۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ قطعا ً بے بنیاد ہے یہ محبتوں اور چاہتوںکی دھرتی ہے۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر،ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، صوبائی مشیر وہاب ریاض،اوقاف، اقلیتی امور، اطلاعات، سیاحت کے سیکرٹریز، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی