پاکستان نے پہلی بار یونیسکو کا عالمی لٹریسی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 26 ستمبر 2023 21:00

یونیسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) پاکستان نے پہلی بار یونیسکو کا عالمی لٹریسی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔یونیسکو نے پاکستان کے ایک تعلیمی پراجیکٹ، دی ہمالین لٹریسی نیٹ ورک دنیا کے پانچ بہترین تعلیمی پراجیکٹ میں شامل کر کے عالمی ایوارڈ سے نوازا۔اس سے قبل بھارت اور افغانستان یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ پہلی بار پاکستان یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

دی ہمالین لٹریسی نیٹورک پاکستان میں بکروال خانہ بدوش قبائل کو موبائل سکولز کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے،یہ سکول گرمیوں میں شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں اور سردیوں میں پنجاب، خیبر پختون خواہ اور آزاد کشمیر کے نہایت دور دراز علاقوں میں بکروال قبائل کو تعلیم فراہم کرتے ہیں،یونیسکو چونکہ منفرد تعلیمی پراجیکٹ کو عالمی لٹریسی ایوارڈ دیتا ہے ،امسال کے ایوارڈ میں دی ہمالین لٹریسی نیٹورک نے اپلائی کیا اور بین الاقوامی تعلیمی ایوارڈ حاصل میں کامیاب ہو کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا،یہ ایوارڈ مادری زبان میں تعلیم کے عالمی دن پر مورخہ 8 ستمبر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹردی ہمالین لٹریسی نیٹورک شاہد الرحمن نے یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس فرانس میں منعقدہ تقریب میں وصول کیا جس میں پاکستان کے ایمبیسڈر عاصم افتخار نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو ملنے والے اعزاز کی خوشی میں خصوصی طور پر دعوت کا اہتمام کیا اور ایمبیسی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس اعزاز کو سراہا۔