
پاکستان نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو خطے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
بدھ 27 ستمبر 2023 17:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستانی فوجی چوکیوں اور پاکستان کے اندر شہری اہداف پر سرحد پار دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار ہے، نام لئے بغیر بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطے میں حالات کو خراب کرنے والے ممالک کی طرف سے ٹی ٹی پی کی سرپرستی سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ داعش کے خاتمے کے بعد ٹی ٹی پی کو موثر انداز میں نہ روکنے کی صورت میں چھوٹے دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی موجودگی افغانستان کے اندر اور اس سے باہر کے ممالک کیلئے سیکورٹی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی داعش خراسان اور داعش کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں کچھ حد تک حاصل ہونے والی کامیابی کے بارے میں بات کی اور انہیں بے اثر کرنے کیلئے پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری اور بڑا خطرہ ٹی ٹی پی سے ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے سینکڑوں بہادر فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی طرف سے غیر ملکی افواج کے چھوڑے جانے والے جدید فوجی سازوسامان کے حصول اور استعمال کی وجہ سے سرحدی حملے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر ٹی ٹی پی حملوں میں زیادہ تر افغان شہری شامل ہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت نے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی ایلچی آصف درانی کو ان حملوں میں ملوث ٹی ٹی پی عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان قابل اعتماد طریقے سے عمل درآمد پران اقدامات کا خیرمقدم کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ڈالرکی افغانستان سمگلنگ کے پاکستان کی معیشت اور پاکستانی کرنسی کی قدر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے تاہم موجودہ حکومت کی طرف سے کرنسی کی سمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈا? ن کے نتیجہ میں صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان بینکنگ سسٹم کو بحال کیا جانا چاہیے، بیرون ملک رکھے گئے افغانستان کے قومی اثاثے واگزار کیے جائیں اور انہیں افغانستان کو واپس کیا جائیاور ترقیاتی منصوبوں کے لییافغانستان کی مالی امداد بحال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان۔افغانستان۔وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ پاکستان-چین اور افغانستان کے درمیان علاقائی روابط کے منصوبوں کے جلد نفاذ کے منتظر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سردی کی پہلی تگڑی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
-
ایف بی آر نے چند ماہ میں ہی ہزاروں ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پاکستان کی "ڈالرز کمائی" پھر سے بڑھنے لگی
-
ایف بی آرنے ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، ترجمان
-
2050ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
-
لاہورہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست خارج کر دی
-
ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا
-
لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے کیس میں اہم پیشرفت
-
چیئرمین پی ٹی آئی پر سیاسی کیسز بنے انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
-
نوازشریف کی سمیع اللہ والے کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کرسکتا ہے، بابراعوان
-
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کیخلاف سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا ، تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.