وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت پیمکو کی تجدید کے حوالے سے اجلاس

غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے اور مذبح خانوں پر پابندی ناگزیر ہے‘ ابراہیم مراد

بدھ 27 ستمبر 2023 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ٹرانسپورٹ اور مائنز اینڈ منرلز ابراہیم مراد نے پنجاب میٹ کمپنی کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور، پیمکو کے سیکرٹری محمد ضوریز، صدر پاکستان میٹ ایسوسی ایشن اور دیگر میٹ ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔ میٹ ایکسپورٹرز کی جانب سے میٹ ایکسپورٹ سے متعلقہ مسائل اور کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں پنجاب میٹ کمپنی کی جانب سے کمپنی کے سٹرکچر اور ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میٹ کمپنی حکومت کا اہم اثاثہ ہے، اس کمپنی کی ری سٹرکچرنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اس کے استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میٹ کمپنی بنانے کا مقصد حلال گوشت کی ایکسپورٹ کو بڑھانا تھا جو بدقسمتی سے یہ پورا نہیں کر پا رہی۔

تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ کمپنی کے مسائل کا حل نکال کر آوٹ پٹ میں اصافہ کیا جا سکے۔ ابراہیم مراد نے ہدایت کی کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل جلد از جلد کی جائے تاکہ تاخیر کا شکار معاملات کو فوری حل کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے اور مذبح خانوں پر پابندی ناگزیر ہے، اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :