بلوچستان نیشنل پارٹی لورالائی کا وڈھ کے مخدوش حالات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 27 ستمبر 2023 22:59

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی لورالائی کے کارکنوں نے وڈھ کے مخدوش حالات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مرکزئی رہنماء سردار حق نواز بزدار،ضلعی ارگنائزر ہاشم خان اتمانخیل کی قیادت میں ہوا احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے کارکن وفاقی وصوبائی نگران حکومتوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اس موقع پرضلعی آرگنائزر ہاشم خان اوتمانخیل اور مرکزی رہنما سردار حق نواز بزدار نے مظا ہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان میں بسنے والی تمام محکوم قوموں کے دکھوں کا مداوا کرنے کانام ہے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں ایک دہشت گرد شفیق مینگل کے زریعے بی این پی اور اس کے قا ئد سردار اختر جان مینگل کے خلاف ایک جنگ شروع کر رکھی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے انہوں کہا کہ اگر ہمت ہے تو بی این پی کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے نا حق لوگوں کو مارنا تنگ کرنا یہ کہاں کی مردانگی ہے بی این پی کے قائد اورجیالے کارکن ہر حالات کے مقا بلے کے لیئے تیا ر ہیں اور اپنے قائد کے ہر فیصلے کی منتظر ہیں ہم چیف جسٹس بلوچستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وڈھ کے حالات کا فوری نوٹس لیں اور صوبہ میں حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔