سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت (آج) ہوگی

بدھ 27 ستمبر 2023 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت (آج)جمعرات کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے ،بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔(آج)جمعرات کو 2019 سے دائر فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف دائر وفاقی حکومت سمیت آٹھ نظر ثانی درخواستوں پر سماعت ہو گی۔