آصف علی زرداری سے بلاول ہاس میں ملاقات کے بعد لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی پی پی پی میں شامل

جمعہ 29 ستمبر 2023 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاس میں ملاقات کے بعد لیہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل سردار غلام فرید میرانی، یوسی چیئرمین ہاشم خان اور امیر محمد خان، سابق رکن پنجاب اسمبلی سید فضل شاہ گیلانی کے صاحبزادے سید مہدی حسین گیلانی پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، مخدوم سید مرتضی محمود، عبدالقادر شاہین، پی پی پی لیہ کے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری محمد شفیق احمد خان اور این اے 182 سے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر محمد رمضان جٹ بھلڑ بھی موجود تھے۔