صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

ہفتہ 30 ستمبر 2023 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ، جسٹس عرفان سعادت خان ، کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی ۔موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔