جیالے الیکشن کی تیاریاں کریں،حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی بنے گی ، آصف علی زرداری

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:02

جیالے الیکشن کی تیاریاں کریں،حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی بنے گی ، ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اور شہداء کی وارث جمہوری پارٹی ہے جس نے پاکستان کو 73 کا آئین دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے الیکشن کی تیاریاں کریں۔حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی بنے گی۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی حتمی تاریخ دیں۔

ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مانانوالہ کے رہاشی حلقہ پی پی 142 شیخوپورہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا رضوان علی رفاقت کی پیپلزپارٹی میں حلقہ بھر سے سینکڑوں اہم شخصیات کے ساتھ شمولیت کے بعد ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں نہ ہی ہمارے حوصلے پست ہو سکتے پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے الیکشن کی تیاریاں کریں پاکستان پیپلزپارٹی کا مستقبل تابناک ہے وفاق میں بھی انشائاللہ حکومت بنائیں گے پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو آئین دیا اور محترمہ شہید کے ویڑن کے مطابق حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہیں اور جمہوریت سے ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات مل سکتی ہے الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے چاہیے سیاسی و سماجی معروف شخصیت سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ رانا رضوان علی رفاقت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئندہ بات ہے ایسے نوجوان ملک و قوم کا مستقبل اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ملک بھر میں جس پذیرائی حاصل ہوئی یہ بھی قابل ستائش عمل ہے اور مستحق خواتین کے گھروں میں آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چولہے جل رہے ہیں اور بچے تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں اور اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا رانا رضوان علی رفاقت نے آپنے حلقہ کی عوام کا نیک خواہشات کا پیغام شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری دیا جس ہر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور حلقہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے عوامی خدمت کو ترجیح دینے کا کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین مستفید ہو سکیں ۔۔۔