بلاول بھٹو نے سکرنڈ واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:29

بلاول بھٹو نے سکرنڈ واقعے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت کے خلاف سکرنڈ بائی پاس پر لاشیں رکھ کر لواحقین کی جانب سے 20 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والا دھرنا ہلاکتوں پر مقدمے کے اندراج کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔مظاہرین کے مطالبے پر 4 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا ختم کرکے مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی تھی، جس میں سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔