
فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم اقوام مدد و نصرت کے منتظر ہیں،علامہ باقر عباس زیدی
ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:59
(جاری ہے)
اس موقع پر علامہ مختار امامی، سید علی حسین نقوی،ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان اقوام کا عشق و محبت نبی کریم (ص) کی ذات اقدس ہے۔
عید میلاد النبی (ص) کا مقدس موقع مسلمان اقوام سے تقاضہ کرتا ہے کہ رسول گرام (ص) کی سیرت مبارک پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے ظلم و جور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ دنیا کی ظالم طاقتوں امریکہ، اسرائیل،بھارت اور صہیونزم سے ٹکرانا عین سیرت نبوی (ص) ہے۔ مظلوم انسانیت کی مدد کرنا سیرت النبی (ص) ہے۔ تمام انبیاء کرام کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ اور مظلوم طبقہ کو ظالم سے نجات عطا کرنا تھا اور یہ عظیم فریضہ ہمارے پیاری نبی کریم خاتم النبیین (ص) نے انجام دیا۔پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان موقع پر دنیا کی مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین، کشمیر اور دیگر کو ضرور یاد رکھیں اور سیرت النبیؐپر عمل پیرا ہوتے ہوئے موجودہ زمانہ کی ظالم و باطل قوتوں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور عالمی صہیونزم کے مغربی و عربی آلہ کاروں کے خلاف صدائے حق بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا بدترین ظلم اور سفاکیت فلسطین، کشمیر میں جاری ہے اور اگر مسلم اقوام نے اس ظلم پر خاموشی اختیار رکھی تو پھر سیرت النبی ؐکا تقاضہ پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ملک بھر میں جاری عید میلاد النبی ؐکے عظیم الشان اجتماعات منعقد کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام بغیر کسی تفریق کے رسول اکرم ؐکے ذات مبارکہ کو اپنے عشق اور والہانہ محبت ک محور و مرکز قرار دیتے ہیں۔رہنمائوں نے مستوگ، ژوپ، ہنگو واقع میں شہید و زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا دہشت گردانہ واقعات میں شہداء کی مغفرت اور زخمیوں جلد صحتیابی کی خصوصی دعائیں کی۔دریں اثناء جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شرکائے جلوس کیلئے سندھ بھر میں 200 سے زائد مقامات جلوسوں کی گزر گاہوں پر پانی و شربت کی سبیلیں لگائی گئیں جس میں رہنماوں کارکنان نے سندھ بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے شرکاء کو پانی سمیت مختلف شربتوں کی سبیل کرائی۔مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.