عوام کی سہولت کے پیش نظرالیکشن کمیشن آف پاکستان کے سروس ڈیسک اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، ترجمان ای سی پی

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) عوام کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے فیسلیٹیشن ڈیسک اور ریپریزنٹیشن ریسیونگ سینٹرز اتوار کو عام تعطیل کے دوران بھی کام کرتے رہیں گے۔ای سی پی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے سہولت ڈیسک تعطیلات کے دوران جمعہ اور ہفتہ کو بھی کھلے رہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ای سی پی سیکرٹریٹ میں ریپریزنٹیشن ریسیونگ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد متعلقہ افراد سے حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات وصول کرنا ہے۔یہ مراکز 27 اکتوبر 2023 کو اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ تک بغیر کسی وقفہ کے کام کرتے رہیں گے۔مزید برآں خواہشمند افراد قانونی ضوابط کے مطابق ادائیگی کے ساتھ الیکشن کمیشن سے نقشے حاصل کر سکتے ہیں اور یہ مراکز معیاری دفتری اوقات میں کھلے رہیں گے۔