کہوٹہ علاقہ پھر والہ کے علاقہ میں فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان زخمی

اتوار 1 اکتوبر 2023 11:40

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) کہوٹہ کے علاقہ پھر والہ کے علاقہ میں فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان زخمی ہو گیاہے ، پھر والہ کے رہائشی شان علی ولد شولت فی سکنہ پھروالہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو بتایا کہ مسمیان ارشد علی ،راشد اور طارق سکنہ سائین تحصیل و ضلع اسلام آباد نے قتل کی نیت سے آتشیں اسلحہ سے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میری بازو اور پیٹ میں لگے ، جس سے میں زخمی ہو گیا، وجہ عناد مقدمہ بازی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کہوٹہ نے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔\378