
محبت رسولؐ کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کریں: مقررین
پیر 2 اکتوبر 2023 22:35
(جاری ہے)
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔
تلاوت کی سعادت قاری خالد محمود نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت اریج ریاض اور محمد شعیب خالد نے پیش کئے۔ نظامت کے فرائض محمدحافظ عثمان احمد نے انجام دیئے۔ سجادہ نشین حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہاکہ نبی کریمؐ سے محبت کا اولین تقاضا آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ اگر ہم آپؐ کے احکامات کی اطاعت نہیں کرتے تو ہمارا محبت کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ نبی کریمؐ نے ہمیں جھوٹ بولنے سے منع فرمایا لیکن اکثریت اس پر عمل نہیں کررہی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی جھوٹ کو پھیلایا جا رہا ہے۔ اب تو سچی اور جھوٹی خبر کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا میلاد النبیؐ کے نام پر نوجوانوں کے بعض گروہ جو طوفانِ بدتمیزی برپا کرتے ہیں اسے روکنا چاہئے‘ بدقسمتی سے یہ نوجوان اسے شغل میلہ سمجھ رہے ہیں حالانکہ یہ بڑا بابرکت دن ہے اور ذرا سی بے ادبی آپ کیلئے وبال بن سکتی ہے۔ نبی کریمؐ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجیں۔ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے کہا کہ نبی کریمؐ نے فرمایا کہ جو چیز اپنے لیے پسند کرو وہی اپنے دوسرے بھائی کیلئے بھی پسند کرو۔ اگر ہم صرف اس ایک اصول کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا لیں تو معاشرہ میں موجود بگاڑ ختم ہو سکتا ہے۔نبی کریمؐ کی پیروی کرتے ہوئے کبھی جھوٹ نہ بولیں ‘ انہوں نے اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ لوگ آپ کو صادق اور امین کے نام سے پکارتے تھے۔ پیارے نبی کریمؐ نے سلام کو عام کرنے‘ بھوکوں کو کھانا کھلانے‘خوانی رشتوں کی پاسداری کرنے اور رات کو اٹھ کو اللہ کے حضور گڑگڑانے کا حکم دیا۔ اُسوہ حسنہ سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرو۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمیں A بیشمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے ۔ نبی کریمؐ کی اس دنیا میں آمد اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہے۔ آپؐ نے انسان کو انسانیت سیکھائی ، بتوں کے آگے سجدہ کرنیوالوں کو ایک اللہ کی طرف بلایا۔ آپؐ سراپا رحمت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضور پاکؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپؐ نے انسانیت کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالا ۔ دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے ہمیں آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ چیف کوآرڈی نیٹرنظریہٴ پاکستان فورم چترال رضیت باللہ نے کہا کہ نبی اکرمؐ کی حیات طیبہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ نبی کریمؐ کا اسوہ تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ نبی پاکؐ کے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔سیکرٹری ادارہٴ نظریہٴ پاکستان ناہید عمران گل نے کہانبی کریم ؐ کا اُسوہٴ حسنہ تمام مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ہم پر لازم ہے کہ رسولِ کریمؐ کے اسوہٴ حسنہ کو اپنے فکر وعمل کا مرکز بنا لیں کیونکہ ہمیں لاحق تمام مسائل و مشکلات کا حل آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ادارہٴ تحریک پاکستان حافظ عثمان احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ تمہارے لیے نبی پاکؐ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔نبی کریمؐ کی ذات کامل و اکمل ہے۔ہمیں زندگی کے ہر معاملے میں رہنمائی کیلئے آپؐ کی ذات مبارکہ کو دیکھنا ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.