
میرا کوئی سیاسی تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ,میں نے ہر کام عوامی مفاد میں کرنے کا عزم کیا ہے،نگراں وزیربلدیات سندھ
کراچی میں ٹائونز کی سطح پر ٹرانزیشن کا عمل مکمل کرلیاہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر یوسی کی سطح پر بھی فنڈز کی یوسی چیئرمین کو منتقلی کا کام مکمل کرلیا جائے گا،مبین جمانی
پیر 2 اکتوبر 2023 21:15
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری منظور شیخ بھی موجود تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی کے سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین اور زاہد عسکری شامل تھے۔ ملاقات میں بلدیاتی نظام بالخصوص کراچی میں ٹائونز و یوسی کو درپیش مسائل، ٹرانزیشن کے اشیوز، ڈی ڈی او کو چیئرمینز کر زیر انتظام کرنے، واٹر بورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ ہم نے جب سے نگران وزارت کا حلف اٹھایا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم جو کچھ کریں ایماندارانہ طور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے اور میں نہ ہر کام عوام کے مفاد میں کرنے کا عزم کیا ہے۔ مبین جمانی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے تاکہ یوسی اور ٹائون کے ملنے والے فنڈز عوام کے کاموں پر خرچ ہوسکیں۔ محمد مبین جمانی نے کہا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے شہر میں 350 سے زائد غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ میں سے 100 سے زائد کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر ایکشن جاری ہے۔ مبین جمانی نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹائونز کی سطح پر ٹرانزیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر یوسی کی سطح پر بھی فنڈز کی یوسی چیئرمین کو منتقلی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ مبین جمانی نے مزید کہا کہ صورتحال کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی میں ملیر گڈاپ ٹائون میں مویشیوں کے حوالے سے کئی برسوں سے ٹینڈرز ہوتے رہے لیکن یہ سارے ملی بھگت سے ہوتے رہے اس بار جب میں نے اس حوالے سے واضح طور پر اس کے ٹینڈر کو اوپن ٹینڈر کروایا تو 16 سے 21 کروڑ روپے کے بندر بانٹ والے ٹینڈر اس بار 5 ارب 8 کروڑ روپے میں ہوا ہے اور یہ رقم جو سالہا سال سے ملی بھگت سے ادھر ادھر کی جاتی رہی ہے یہ رقم اب عوامی فلاح پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوامی نمائندے خود اس بات میں سنجیدہ نہیں ہوں گے کہ عوام کے لئے کچھ کرنا ہے تو ہم کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ٹائونز کے ماتحت کرنے پر محمد مبین جمانی نے کہا کہ سولڈ ویسٹ کے نظام کو ٹائونز کے ماتحت کرنے کے حوالے سے قانون اور میکنزم کو دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب سے آئے ہیں ہماری ایک ہی کوشش ہے کہ ہر کام ایمانداری اور عوامی مفاد میں ہو۔ غیر قانونی عمارتوں کی تاحال تعمیرات کے جماعت اسلامی کے تحفظات پر صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ آج ہی یہ احکامات جاری کردیں گے جو بھی زیر تعمیر عمارت ہو وہ اپنی این او سی اس عمارت پر چسپاں کرے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وقت ٹائونز اور یوسی کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور عوام ہم سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یوسیز کے انتخابات اور ٹائونز بن جانے کے باوجود ابھی تک فنڈز ان کو ٹرانسفر نہیں کئے گئے ہیں یہاں تک کہ نئی یوسیز بننے کے باوجود تمام امور کالعدم یوسیز کے پاس ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لئے کوئی افسر پسندیدہ یا ناپسندیدہ نہیں البتہ ہماری کوشش ہے کہ جو افسران تعینات ہوں وہ ایماندارانہ طریقے سے خدمات انجام دیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی سے مطالبہ کہا کہ یوسی کے او زی ٹی شئیرز کو تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کے لئے علیحدہ علیحدہ مختص کئے جائیں اور ان میں اضافہ کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈی ڈی اوز کو ٹائونز چیئرمین کے ماتحت کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں میں درپیش رکاوٹیں ختم ہوں۔مزید اہم خبریں
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.