عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں، کبھی حلقہ بندیوں، کبھی سردی کا بہانہ،فیصل کریم کنڈی

منگل 3 اکتوبر 2023 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ کبھی حلقہ بندیوں، کبھی سردی کا بہانہ، کبھی معیشت کی راگنی مگر پاکستان پیپلزپارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو آئے گا، روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے۔

کیونکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو غریبوں کو روزگار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی، سماجی اور معاشی مشکلات کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا مشنور ہے۔ انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں کی حکومت کا موازنہ کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 2010ئ کے خطرناک سیلاب کے باوجود نہ خوراک کی کمی ہوئی، نہ ہی ضروریات زندگی کی اشیا مہنگی ہوئیں۔

صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو سہارا دیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ ملا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے پورے ملک میں ہوں تاکہ عوام کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں۔