چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان

شوکت ترین سیاست کیلئے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے ، عمران کے ساتھ جو ہو رہا وہ انصاف کا قتل ہے ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2023ء) رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، شوکت ترین سیاست کیلئے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے ، عمران کے ساتھ جو ہو رہا وہ انصاف کا قتل ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو ہماری سیاست نہ ہوتی ،ہم نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چند لوگوں کے نام لئے ہیں لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کو اداروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے میرا کیس ختم کر دیا اور میں نے جیل کی عید دیکھی، قیدیوں کے افسردہ چہرے بھی دیکھے، میں کہتا ہوں کوئی دشمن بھی جیل نہ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا ان سے زیادہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی کے واقعات کی بھی مذمت کی اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے علیحدگی اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین سیاست کیلئے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے بلکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے کبھی کوئی غداری کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے وہ بہت بڑا مجرم ہو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے انصاف کا قتل سمجھتا ہوں ۔