خام تیل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں دوبارہ کمی ہو گئی

گذشتہ تین روز میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر پانچ فیصد اضافہ ہوا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 اکتوبر 2023 13:21

خام تیل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں دوبارہ کمی ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اکتوبر2023ء) خام تیل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں دوبارہ کمی ہو گئی۔گذشتہ تین روز میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.53 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85.85 ڈالر ہو گئی۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.54 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87.40 ڈالر ہو گئی۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 88.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔برینٹ کروڈآئل کی قیمت 88.65 ڈالرفی بیرل ہوگئی تھی۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر21 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 79 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

نومبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 40 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 19 سینٹس فی بیرل پر آگئے تھے ۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی تھی۔ خام تیل کی قیمت قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔ دوسری جانب ابھرتی ہوئی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسری جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :