Live Updates

تلخیاں ختم ہوں‘ تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیئے، صدر مملکت

آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اورجامع ہونے چاہئیں‘ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ محمد علی درانی سے ملاقات میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 10 اکتوبر 2023 16:46

تلخیاں ختم ہوں‘ تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیئے، صدر مملکت
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اکتوبر 2023ء ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیئے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے چند روز کے دوران صدر مملکت سے تیسری ملاقات کی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے، اس لیے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئےتمام سیاسی جماعتوں اوراُن کی قیادت کوانتخابی عمل میں حصہ لینےکےیکساں مواقع فراہم کیےجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیرِ نو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر محمد علی درانی کی کاوش اچھی ہے، محمد علی درانی سے بات ہوئی انہوں نے جو کہا وہ ہماری پارٹی کا بیانیہ ہے، کم کسی صورت اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، محمد علی درانی کے علاوہ اور بھی کچھ لوگ مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں، جو کوششیں کر رہے ہیں وہ پر امید ہیں کہ سمجھداری غالب آجائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ ناسمجھی اور مس انڈر اسٹینڈنگ پر ہو رہا ہے، ہم نے آپس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، مجھے یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے، ہم کسی مائنس ون پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان ہی تحریک انصاف ہیں، امید ہے عمران خان جلد عوام میں ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات