محکمہ موسمیات کی 16اور 17اکتوبر کو کراچی میں بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) محکمہ موسمیات نے 16اور 17اکتوبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں گرج چمک تو کہیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

مغربی ہواوں کا سلسلہ اتوار سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، جو وسطی و بالائی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے 16سے 17اکتوبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔17اکتوبر کو کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھر پارکر، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :