’عدالت ایئرپورٹ پہنچ گئی، نتیجہ گھر پہنچ جائے گا، مبارکباد ایڈوانس لے لیں اور حلف بھی‘

اعجازالحق کا نام لیے بغیر نوازشریف پر طنز

Sajid Ali ساجد علی پیر 23 اکتوبر 2023 11:58

’عدالت ایئرپورٹ پہنچ گئی، نتیجہ گھر پہنچ جائے گا، مبارکباد ایڈوانس ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اکتوبر 2023ء ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے قائد ن لیگ نوازشریف پر طنز کی بھرمار کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن اور اس کے قائد نوازشریف کو مخاطب ہوکر کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مل گئی، عدالت ایئرپورٹ پہنچ گئی، لوگ جلسہ گاہ اور انتظامیہ سلیوٹ مارنے کے لیے، باقی رہ گئے بیلٹ پیپر وہ بھی بن جائیں گے اور نتیجہ بھی گھر پہنچ جائے گا، اس لیے مبارکباد بھی ایڈوانس لے لیں اور حلف بھی کیوں کہ مقابلے میں کوئی نہیں ہوگا، بال بھی آپ کا اور گول بھی آپ کا ہے۔

قبل ازیں اعحازالحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں، کچھ لوگ وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جنت کی سیر کو جارہے ہیں، 23 ہزار سکیورٹی کے حصار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دکھا رہے ہیں بقیہ 24 کروڑ کو جہنم میں پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ نے کہا کہ اعجاز الحق نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ کچھ گارنٹیاں نوازشریف کو باہر سے اور کچھ اندر سے دی گئی ہیں جس کے بعد وہ آئے ہیں لیکن یہ وہی لاہور ہے جہاں شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگتے تھے، اب اس کو بھگانا شروع کر دیا ہے، پاکستان میں نظریاتی سیاست 80 اور 90 کی دہائی میں ہوتھی تھی، چارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد نظریات کو ایک طرف رکھ دیا گیا اور اس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑا این آر او ہو گیا ہے، جن بڑی پارٹیوں کو حقائق کا ادراک نہیں ہے انہیں علم نہیں کہ چھوٹی پارٹیوں اور آزاد نمائندے اکثریت میں جیت کر آئیں گے۔