پشاورمیں موسم خشک رہنے جبکہ صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کاامکان

پیر 23 اکتوبر 2023 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2023ء) پشاورمیں موسم خشک رہنے جبکہ صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شام کے وقت بارش اورکہیں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہستان ،تورغر،مانسہرہ ،بٹگرام ،دیر ،سوات اور چترال میں رات کے وقت بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

۔گزشتہ شب بنوں میں 4،رسالپور میں 2،سیدوشریف میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔