تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی قائد مرحوم سردار بابا حیدر زمان کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

منگل 24 اکتوبر 2023 18:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2023ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی قائد مرحوم سردار بابا حیدر زمان کی پانچویں برسی کی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق صوبائی وزیر علی افضل خان جدون،تحریک کے چیئرمین سردار گوہر زمان،صدر سلطان العارفین خان جدون، مرکزی اور ضلعی عہدیداران،پاکستان عوامی تحریک ہزارہ کے صدر نصیر خان جدون،امیدوار صوبائی اسمبلی سردار امتیاز،ہزارہ ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی،راجہ امجد خان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں مرحوم بابا حیدر زمان کی الگ صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،مقررین نے ملک میں انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے قیام کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی رٹ دائر کرنے کی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان صدر سلطان العارفین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بابا حیدر زمان نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے جدوجہد کی اور اپنی زندگی کا مقصد بنا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بابا مرحوم کی قیادت میں تحریک اپنے عروج پر گئی، قومی اور بین الااقوامی سطح پر اس کو دوام ملا۔تقریب میں سابق صوبائی وزیر علی افضل خان نے مرحوم بابا حیدر زمان کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔