Live Updates

الیکشن کمیشن عمران خان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ (کل)جمعرات کو سنائے گا

بدھ 25 اکتوبر 2023 17:18

الیکشن کمیشن عمران خان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) الیکشن کمیشن سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف این اے 24 چارسدہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ (کل)جمعرات کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی نظرثانی شدہ کاز لسٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے کیس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات