ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک ، سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2023ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم کے سرد رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں درجہ حرارت منفی3 اوراسکردومیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :