بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل آ گیا

گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مولانا طارق جمیل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 29 اکتوبر 2023 21:14

بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل آ گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2023ء) بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مبلغ و عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مولانا طارق جمیل کےصاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنےسےجاں بحق ہوگئے ہیں اور ان کی میت تلمبہ اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کو سینے پر گولی لگی ہے۔

(جاری ہے)

بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا ہے اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔