میئر بلدیہ اعلی حیدرآباد نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال قاسم آباد حیدرآباد میں مختلف وراڈ زکا افتتاح کر دیا

کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار بھی صحت مند معاشرے کے قیام میں ہوتا ہے،صحت ایک بڑی نعمت ہے ،کاشف علی شورو

پیر 30 اکتوبر 2023 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) میئر بلدیہ اعلی حیدرآباد کاشف علی شورو نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال قاسم آباد حیدرآباد میں مختلف وراڈ زکا افتتاح کر دیا جس میں لیبر روم ،شعبہ ڈینٹل،شعبہ ای ٹی ٹی ،پوسٹ آپر یٹیووارڈ ، پیتھا لوجی ڈپارٹمنٹ ، ایکو مشین شامل ہیں۔میئر کاشف علی شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت ایک بڑی نعمت ہے انسانیت کی خدمت کرنا ایک نیک عمل اور عبادت ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار بھی صحت مند معاشرے کے قیام میں ہوتا ہے اور عوام الناس کی سہولت کے لئے مزید نئے یونٹ قائم کئے جائیں گے، انہوں نے ڈاکٹر وں کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ مر یضوں کی دیکھ بھال پر بھر پور توجہ دی جائے اور عملہ کو پابند کریں کہ مریضوں کے ساتھ حسن وخلوص کے ساتھ پیش آئیں ہم اپنے ویثرن کے مطابق عوام کو ہر سہولت فراہم کریں گے نئے یونٹ کے افتتاح سے مریضوں کو بہت ساری سہولت حاصل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نیاز حسین ببر ، ڈاکٹر پیر غلام حسین ربانی ایڈ یشنل ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ،ڈاکٹر شکیل میمن ایڈ یشنل میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ سروس اسپتال حیدرآباد، ڈاکٹر خورشید سومرو میڈیکل سپر نٹنڈ ئٹ پریٹ آباد ، عبد الغفور درس چیئرمین ٹائون میونسپل کار پوریشن قاسم آباد، وائس چیئر مین عبد الستار سومرو ٹائون میونسپل کار پو ریشن اورمنتخب یوسی چیئر مین خالد چانڈ یو ودیگر پرو فیشنل ڈاکٹر ز اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

میئر کاشف علی شورو نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات اور وارڈزکا وزٹ کیا اورمر یضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،وارڈ میں موجود مریضوں سے خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر نو میں پیپلزپارٹی نے اس ہی جذبے کے ساتھ کام کیا ہے اور ہم حیدرآباد میں عوام النا س کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔