ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف

نتھیا گلی سے واپسی پر ہر لمحے مجھے خوف آتا رہا کہ میں سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا شکار نہ ہوجاؤں، اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 20 اگست 2025 14:52

ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان نے خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی سے واپسی پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی وہ نتھیا گلی سے واپس آ رہیں تھیں تو راستے میں انہیں شدید خوف نے آن گھیرا اور خود کو بے بس محسوس کیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے لکھا کہ نتھیا گلی سے واپسی پر ہر لمحے مجھے خوف آتا رہا کہ میں سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا شکار نہ ہوجاؤں، اُس وقت مجھے سیلاب سے متاثرہ افراد کا خیال بھی آیا۔ 
ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے احساس ہے کہ سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے افراد کس طرح بے بس ہوتے ہوں گے، کس طرح لوگ قدرتی آفات کے آگے بے بس ہوتے ہوئے اپنی زندگیاں، اپنے پیاروں اور گھر والوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھتے ہوں گے۔ اداکارہ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر اللہ سے رحم کی دعا بھی مانگی۔ اس بات کا خیال رے اداکارہ ماہرہ خان نے واضح طور پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :