سینئر صحافی اے کے محسن کی والدہ کو عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کا اے کے محسن اور آغا کرم علی شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 4 نومبر 2023 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2023ء) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق جنرل سیکرٹری اے کے محسن کی والدہ کو عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔قبل ازیں ان کی نماز جنازہ عظیم پورہ قبرستان کے باہر ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان ،کے یو جے دستور کے سابق صدر طارق ابو الحسن سمیت صحافیوں ،مرحومہ کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ کے ارکان نے اے کے محسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں ۔دریں اثناء کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے سینئر ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر آغا کرم علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :