کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی، 789ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

اتوار 5 نومبر 2023 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2023ء) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 789سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، شراب ، آئس اور چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 47کلو 568گرام چرس، 52بوتلیں شراب،ہیروئن ، آئس ،کرسٹال، 132اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 2ہینڈ گرینیڈ برآمدکرلیے گئے ۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 81 موٹرسائیکلیں اور 7گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں ۔