qمظلوم اولسی تحریک کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد

ی*ماضی میں نوجوانوں سے وعدے کئے گئے تاہم ایک وعدہ ایفاء نہیں کیا گیا ‘ صادق ادوزئی

بدھ 8 نومبر 2023 05:20

۷پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2023ء) مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ اور معروف تاجر رہنما صادق خان ادوزئی پشاور کے علاقے ورسک روڈ متھرا پٹوار بالا میں شمولیتی تقریب میں شرکت کی اور عمران اللہ چیئرمین کی شمولیت کے موقع پر ان کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران اللہ کے دوستوں ساتھیوں اور خاندان کے کئی افراد نے مظلوم السی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر حاجی صادق خان ادوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو دھوکہ دے کر ان سے وعدے کیے گئے جو ایفا نہیں کیے گئے اج پشتون نوجوان سیاسی پارٹیوں کے جھوٹے وعدوں کے باعث مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اس مایوسی میں امید کی کرن مظلوم اولسی تحریک ہے جو نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے مشن پر نکلی ہے مظلوم السی تحریک پاکستان کی واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کو اعلی تعلیم سمیت ہنر اور کامیاب مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور الیکشن کے موقع پر صوبے کے مختلف علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اس موقع پر اہل علاقہ اور گرد و نواح کے سینکڑوں افراد تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے مظلوم اولسی تحریک میں اپنے علاقے کے بلدیاتی چیئرمین عمران اللہ خلیل کے ساتھ سربراہ حاجی صادق خان ادوزئی ساتھ دینے کا اور الیکشن میں بھرپور کامیابی وعدہ کیا