
اسرائیل سے متعلق تبصروں پر ایوان میں واحد فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز کی سرزنش
بدھ 8 نومبر 2023 19:40
(جاری ہے)
راشدہ طلیب نے حماس حملے کی بار بار مذمت کی، جس میں تقریبا 1400 افراد مارے گئے اور ساتھ ہی امریکا کی اسرائیل کی حمایت پر بھی تنقید کی، جہاں غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچوں سمیت 10ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس قدم نے بالخصوص راشدہ طلیب کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی ایک پوسٹ کا حوالہ دیا، جس میں ’دریا سے سمندر تک فلسطین ا?زاد ہوگا‘ کا جملہ موجود ہے، جو ایک فلسیطینی حمایتی نعرہ ہے، جس پر بہت سے لوگ یہود مخالف اور اسرائیل کے خاتمے کے مطالبے کا الزام لگاتے ہیں۔انہوں نے ساتھی ڈیموکریٹس کو بھی ناراض کیا، جب جمعہ کو انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی، جس میں صدر جو بائیڈن پر فلسطینی نسل کشی کی حمایت کا الزام لگایا، اسرائیل نسل کشی کے الزام کی تردید کر تا ہے۔منگل کو تقریر کے دوران راشدہ طلیب نیایوان میں یہود مخالفت کے الزام کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کانگریس میں واحد فلسطینی نڑاد امریکی ہوں، میرے نقطہ نظر کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے لمبے وقفے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’ فلسطینی عوام ڈسپوزیبل نہیں ہیں’، ان کی دادی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں رہتی ہیں، جس کو 1967 میں اسرائیل نے قبضے میں لے لیا تھا۔ایوان میں دوسرے نمبر کے ڈیموکریٹ کے نمائندے پیٹ ایگیولر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جو بائیڈن کے بارے میں راشدہ طلیب کے تبصروں کی ’سختی سے مخالفت ’کرتے ہیں، مگر ان کا خیال تھا کہ سرزنش کی تحریک نتیجہ خیز نہیں تھی۔اس علاماتی سرزنش کی کوئی مخصوص سزا نہیں، ماضی میں یہ بہت کم ہی کسی رکن کے خلاف استعمال ہوئی، مگر حالیہ سالوں میں اس کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈیموکریٹس نے 2021 میں ریپبلکن نمائندے پال گوسر کی سر زنش کی تھی، جب انہوں نے ایک ۷ایسی ویڈیو پوسٹ کیم جس میں ان کے کردار کو ریپبلکن نمائندہ الگزانڈریا اوکاسیو کورٹیز کا قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا اور ریپبلکنز نے اپنے کام کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوران اقتدار تحقیقات کرنے پر ڈیموکریٹ ایڈم شِف کی سرزنش کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.