پشاورمیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

جمعرات 9 نومبر 2023 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2023ء) پشاورمیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں صبح سویرے سے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے جس کے بعد وہ برس گئے اور شہر سمیت گردو نواح میں تیز بارش ہوئی ہے جس سے شہر میں آلودگی اور سموگ کا خاتمہ ہو گیا شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکریہ ادا کیا،پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔چترال میں گزشتہ شب سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ درہ لواری، مڈکلشٹ، بگوشٹ، اور کالاش وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔ ادھر اپرچترال کے درہ شندور، کھوت، تریچ کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی برف باری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :