ڈائریکٹرانفارمیشن سکھرکا مختلف اخبارات کے اسٹالزکا دورہ ، سرکولیشن کے بارے معلومات حاصل کیں

پیر 13 نومبر 2023 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2023ء) ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر اپنے افسران کے ہمراہ سکھر میں مختلف اخبارات کے اسٹالز کا دورہ کیا اور سرکولیشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویڑن کے ڈائریکٹر جہانگیر خان ابڑو نے انفارمیشن افسر غلام رضا بھٹی اور انفارمیشن افسر کامران احمد پھلپوٹو کے ہمراہ وکی نیوز پیپر ایجنسی، بک اکیڈمی نیوز پیپر ایجنسی، الفتاح نیوز ایجنسی اور مشتاق نیوز سمیت مختلف اخبارات کے سٹالز کا دورہ کر کے سکھر کے اخبارات اور ڈائجسٹوں کی سرکولیشن کے بارے میں معلومات لی جس کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کراچی کو بھیجی جائے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سکھر جہانگیر خان ابڑو نے کہا کہ سندھ حکومت کا واضح احکام ہیں کہ ویب چینلز اور ویب اخبارات کا کوئی مستقبل نہیں اور انہیں اس سلسلے میں کوئی سہولت فراہم نہ کی جائے، انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داری پوری کریں۔ ان سے کہا کہ ڈویڑن کے تمام ویب اخبارات اور ویب چینلز کے صحافیوں کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ حقیقی صحافیوں کو ان کے حقوق مل سکیں

متعلقہ عنوان :