لاہور میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی

منگل 14 نومبر 2023 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2023ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری طرف شہر لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 213 ریکارڈ ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جس کے باوجود شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید برآں محکمہ ایجوکیشن سکول پنجاب لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی دینے سے ناکام رہا جبکہ لاہور ہائیکورٹ ویک میں ایک دن ہفتہ کے روز سکولوں سمیت سرکاری اور نجی دفاتر ورک ایٹ ہوم پالیسی کے تحت بند کرنے کے احکامات جاری کر چکا ہے