
حیدرآبادمیں پھر سے امن و امان کی صورت حال بگڑ رہی ہے ، زمینوں پرناجائز قبضے ہو رہے ہیں، ناظم علی آرائیں
ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، جے یو پی رہنما ء
منگل 14 نومبر 2023 22:15
(جاری ہے)
جے یو پی رہنمائوں نے کہا کہ امن و امان کی حالت اس حد تک بگڑ چکی ہے کہ قبرستانوں میں تدفین کے لئے جانے والوں کو دن دھاڑے لوٹ لیا جاتا ہے، ہر روز چانڈیو گوٹھ مسلم نیو قبرستان روڈ پرلوٹ مار کی جارہی ہے، موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات ہو رہے ہیں، کاروباری حضرات کو لوٹنے اورڈکیتیوں کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس کی سرپرستی میں زمینوں پر ناجائز قبضے کئے جارہے ہیں جس کی مثال عبدالشکور ایگریکلچر فارم لغاری گوٹھ کی ہے جہاں ایگریکلچر لینڈ پر ناجائز قبضے کے لئے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے، ہزاروں ایکڑ زمین پولیس کی سرپرستی میں پہلے ہی لینڈ مافیا فروخت کر کے مکانات کی تعمیر کراچکی ہے، دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خواتین کے مدرسہ کے تالے توڑ کرسامان چوری کرلیا گیا، دینی کتابوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ عبدالشکور ایگریکلچر فارم پر فصلوں کو تباہ کر دیا گیااور عبدالشکور نقشبندی اور ان کے صاحبزادے ملک غلام محمد پر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا گیاجس کی اطلاع بذریعہ درخواست ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ، ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ محمد انور خانزادہ کو بارہا کی گئی، دعوت اسلامی نے مدرسہ پر قبضے اور تحفظ کے لئے الگ سے درخواست ایس ایس پی حیدرآباد کو دی مگر افسوس اب تک پولیس نہ تو مدرسہ کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی عبدالشکور ایگریکلچر فارم پر ہونے والی دہشت گردی، بھتہ خوری کی روک تھام اور فصلوں کاتحفظ کر سکی ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں خوف و ہراس کے باعث مدرسہ للبنات اب تک بند ہے جس کے باعث بچیوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص خمیسو لغاری شائد پولیس سے زیادہ بااثر اور طاقتورہو گیا ہے جو آئین قانون اور انصاف کو ملیامیٹ کررہا ہے اور پولیس اس غنڈے ، بھتہ خورکے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے یا پھر پولیس کی سرپرستی میں یہ کھیل کھیلا جارہا ہے کہ شریف شہریوں کو تنگ کر کے انہیں زمین بدر کر کے ان کی زمینوں پر قبضے کر کے لینڈمافیا اور بلڈرز مافیا کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی جائے۔
جے یو پی رہنمائوں نے صدر محمد عارف علوی، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ،وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر داخلہ برگیڈیئر حارث، کورکمانڈر سندھ، ڈی جی رینجر سندھ ،آئی جی پولیس سندھ،کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد،ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد،میئر حیدرآباد اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے امن و امان کو تباہ کرنے والے ،ڈکیتوں ،چوروں ،بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور خمیسو لغاری اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے دشمن چاہے اندر ہوں یا باہر، ریاست ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ
-
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی
-
رواں سال لاہور میں ریپ کے 481 ،گینگ ریپ کے 31 مقدمات درج ہوئے
-
پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ہر جواب پہلے سے سخت ہوگا ‘ رانا تنویر حسین
-
پنجاب حکومت کی طرف سے تونسہ کےلئے 15 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان
-
خیبر پختونخوا میں 12 سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم
-
کالام میں دریائے سوات کنارے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جرگہ، غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر اتفاق
-
خیبر پختونخوا ،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار
-
سرگودھا میںوائٹ ہائوس سے مشابہہ محل نما عمارت تعمیر، شہرت دور دور تک پھیل گیا
-
قومی ائیر لائن کی نجکاری: ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
-
ریلوے حکام کا بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، تین روز میں 46 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.